Wednesday, June 14, 2023

‎اردو لکھنے میں کی جانی والی عام غلطیاں! ‏

بسم الله الرحمن الرحيم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

موضوع: اردو لکھنے میں کی جانی والی عام غلطیاں! 
          
1)❌ سکول 
✅   اسکول 

2)❌ دوکان  
✅✅دکان

3) ❌بد امنی 
✅   بے امنی 

4) ❌دن بہ دن 
✅روز بہ روز 

5) ❌برسہا برس 
🌹✅ سالہا سال

6) ❌نقطہ چینی 
✅نکتہ چینی 

7) ❌موقعہ 
✅موقع 

8) ❌مصرعہ 
✅مصرع 

9) ❌سٹیشن 
✅اسٹیشن

10) ❌استفادہ حاصل کرنا 
✅استفادہ کرنا 

11) ❌علماء، شعراء، فقراء، جہلاء،  انبیاء، حکماء،ابتداء، انتہاء

✅علما، شعرا، فقرا، جہلا، انبیا، حکما، ابتدا، انتہا۔ 

12) ❌لئے، دئیے، کئے، لیجئے، دیجئے، کیجئے، 

✅لیے، دیےدیے، کیے، لیجیے، دیجیے، کیجیے۔ 

13) ❌درستگی،  ناراضگی، حیرانگی
✅درستی، ناراضی، حیرانی۔

14)❌گذارش ، گذشتہ، مذاق 
✅گزارش، گزشتہ، مزاق

15❌احکامات، جواہرات، القابات، اخبارات، الفاظات، الفاظوں۔ 

✅احکام، جواہر، القاب، اخبار، الفاظ، لفظوں۔

16)   چیخ و پکار (غلط) 
         چیخ پکار  (صحیح) 

17) نکتہ نظر (غلط) 
      نقطہ نظر (صحیح) 

18) کانٹ چھانٹ (غلط) 
       کاٹ چھانٹ  (صحیح) 

19) اہالیان    (غلط) 
      ایل     ( صحیح) 

20)  چراغ (چ کے نیچے زیر کے ساتھ۔( غلط) 
        چراغ   (چ کے نیچے زبر کے ساتھ صحیح) 

21)مسرت (میم کے اوپر پیش کے ساتھ غلط) 
مسرت (میم کے اوپر زبر کےساتھ صحیح) 

21  حرف " کو" کا غلط استعمال

حرف " کو" کا استعمال صرف اسم معرفہ اور اسم نکرہ کے ساتھ ہوتا ہے۔ اسم ضمیر کے ساتھ اس کا استعمال نہیں ہوتا۔ 
جیسے : احمد کو یہ کتاب واپس کر دو۔ 

آپ نے ان کو کھانا کیوں نہیں دیا (غلط)
آپ نے انہیں کھانا کیوں نہیں دیا (صحیح) 

22) اردو کے حروف تہجی میں سے جو سہ حرفی ہیں وہ مذکر  ہیں جیسے الف، جیم ، دال ، ذال شین ، صاد وغیرہ ۔مثلا یہ کہیں گے : شربت کے شروع میں شین آتا ہے۔
اور جو حروف الفاظ میں لکھنے کے بعد دو حرفی بنتے ہیں وہ مؤنث ہیں۔ جیسے بے تے ثے ۔۔۔۔رے ، زے وغیرہ مثلاً کہیں گے " شربت میں ش کے بعد ر آتی ہے ۔



No comments:

Post a Comment

Recent posts

وقف ترمیمی بل

عامۃ المسلمین میں ایسے کئی لوگ ہوسکتے ہیں جو نئے وقف قانون کی باریکیوں سے واقف نہ ہوں اسی لئے یہ ضروری سمجھا گیا کہ اس پر تفصیلی گفتگو ہو۔ م...