Monday, July 31, 2023

میڈ ان چائنہ جائے نماز پہ نماز پڑھی اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے

میں نے کرسچن ہیگن کی ایجاد کردہ گھڑی کو دیکھا نماز کا وقت قریب تھا۔

 میں نے ڈیملر اور میبچ کا ایجاد کردہ موٹر سائیکل نکالا اور مسجد کی جانب روانہ ہو گیا۔

وہاں پہنچ کر ہالسے ٹیلر کے ایجاد کردہ واٹر کولر سے فلٹر شدہ صاف پانی پیا۔۔۔

اور 
کلارکس والوں کے جوتے اتار کر وضو کرنے لگا،

بینجامن موغن کے ایجاد کردہ گیزر کی وجہ سے گرم پانی آ رہا تھا اور سردی میں بھی کوئی مشکل پیش نہیں آ رہی تھی۔

اس کے بعد مسجد کے اندرونی گیٹ کی طرف گیا اور رابرٹ ہاومن کا ایجاد کردہ شیشے کا دروازہ کھولا،

ایڈیسن کا ایجاد کردہ بلب آن کیا،

بینجامن فریکلن کی ایجاد کردہ بجلی سے مسجد روشن ہو گئی 

سامنے ولس کیریر کا ایجاد کردہ اے سی بھی لگا ہوا تھا مگر چارلس بیکر کا ایجاد کردہ ہیٹر آن تھا۔

اور جیمز ویسٹ کے ایجاد کردہ مائیکروفون پہ اذان ھورہی تھی ،

ایڈورڈ کیلگ اور چیسٹر رائس کے ایجاد کردہ لاوڈ سپیکر کی وجہ سے آواز سب مسلمانوں تک پہنچ رہی تھی۔

میں نے میڈ ان چائنہ جائے نماز پہ نماز پڑھی اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے: 

"یا اللہ کافروں کو نیست و نابود کر اور مسلمانوں کو ان پہ غلبہ عطا فرما ..." 

یہ سن کر میرے کندھے پہ بیٹھے فرشتے کا قہقہہ نکل گیا
منقول

اسی کو کہتے ہیں گڑ کھاؤ اور گلگلے سے پرہیز!! 

No comments:

Post a Comment

Recent posts

وقف ترمیمی بل

عامۃ المسلمین میں ایسے کئی لوگ ہوسکتے ہیں جو نئے وقف قانون کی باریکیوں سے واقف نہ ہوں اسی لئے یہ ضروری سمجھا گیا کہ اس پر تفصیلی گفتگو ہو۔ م...