السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
موضوع: شیخ عبدالقادر جیلانی کے دھوبی کا من گھڑت واقعہ اور اشرف علی تھانوی
محمد اقبال قاسمی سلفی
مصادر : مختلف مراجع و مصادر
جلسہ گاہوں اور منبر و محراب سے رضاخانی علماء اور مقررین شیخ عبدالقادر جیلانی س منسوب اکثر یہ واقعہ بیان کرتے ہیں:
شیخ عبدالقادر جیلانی کا ایک دھوبی تھا، جب اس کا انتقال ہوا تو قبر میں فرشتوں نے اس سے سوال کیے جیسا کہ سب سے کرتے ہیں- اس نے ہر سوال کے جواب میں کہا کہ "میں غوث پاک کا دھوبی ہوں" اور اسے بخش دیا گیا-
جبکہ یہ واقعہ شرعاً و عقلاً نادرست ہونے کے ساتھ بے اصل بھی ہے۔ کسی بھی معتبر و مستند ماخذ میں ایسا کوئی واقعہ منقول و مذکور نہیں ہے ۔
یہ واقعہ احادیث صحیحہ کے خلاف ہے ۔
مشکوۃ المصابیح میں براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے :
عَن الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «وَيَأْتِيهِ مَلَكَانِ فَيُجْلِسَانِهِ فَيَقُولَانِ لَهُ مَنْ رَبُّكَ فَيَقُولُ رَبِّيَ اللَّهُ فَيَقُولَانِ لَهُ مَا دِينُكَ فَيَقُولُ ديني الْإِسْلَام فَيَقُولَانِ لَهُ مَا هَذَا الرَّجُلُ الَّذِي بُعِثَ فِيكُمْ قَالَ فَيَقُول هُوَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولَانِ وَمَا يُدْرِيكَ فَيَقُولُ قَرَأْتُ كِتَابَ اللَّهِ فَآمَنْتُ بِهِ وَصَدَّقْتُ زَاد فِي حَدِيث جرير فَذَلِك قَول الله عز وَجل (يثبت الله الَّذين آمنُوا بالْقَوْل الثَّابِت)
الْآيَة ثمَّ اتفقَا قَالَ فينادي مُنَاد من السَّمَاء أَن قد صدق عَبدِي فأفرشوه مِنَ الْجَنَّةِ وَافْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى الْجَنَّةِ وألبسوه من الْجنَّة قَالَ فيأتيه من روحها وطيبها قَالَ وَيفتح لَهُ فِيهَا مد بَصَره قَالَ وَإِن الْكَافِر فَذكر مَوته قَالَ وتعاد رُوحُهُ فِي جَسَدِهِ وَيَأْتِيهِ مَلَكَانِ فَيُجْلِسَانِهِ فَيَقُولَانِ لَهُ مَنْ رَبُّكَ فَيَقُولُ هَاهْ هَاهْ لَا أَدْرِي فَيَقُولَانِ لَهُ مَا دِينُكَ فَيَقُولُ هَاهْ هَاهْ لَا أَدْرِي فَيَقُولَانِ مَا هَذَا الرَّجُلُ الَّذِي بُعِثَ فِيكُمْ فَيَقُولُ هَاهْ هَاهْ لَا أَدْرِي فَيُنَادِي مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ أَنَّ كَذَبَ فَأَفْرِشُوهُ مِنَ النَّارِ وَأَلْبِسُوهُ مِنَ النَّارِ وَافْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ قَالَ فَيَأْتِيهِ مِنْ حَرِّهَا وَسَمُومِهَا قَالَ وَيُضَيَّقُ عَلَيْهِ قَبْرُهُ حَتَّى تَخْتَلِفَ فِيهِ أَضْلَاعُهُ ثمَّ يقيض لَهُ أعمى أبكم مَعَهُ مِرْزَبَّةٌ مِنْ حَدِيدٍ لَوْ ضُرِبَ بِهَا جبل لصار تُرَابا قَالَ فَيَضْرِبُهُ بِهَا ضَرْبَةً يَسْمَعُهَا مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمغْرب إِلَّا الثقلَيْن فَيصير تُرَابا قَالَ ثمَّ تُعَاد فِيهِ الرّوح» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد۔
حضرت براء بن عازب ؓ ، رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ دو فرشتے اس کے پاس آتے ہیں ، تو اسے بٹھا کر پوچھتے ہیں ، تیرا رب کون ہے ؟ تو وہ کہتا ہے : میرا رب اللہ ہے ، پھر وہ پوچھتے ہیں : تیرا دین کیا ہے ؟ تو وہ کہتا ہے : میرا دین اسلام ہے ، پھر وہ پوچھتے ہیں : یہ آدمی جو تم میں مبعوث کیے گئے تھے ، وہ کون تھے ؟ وہ جواب دے گا وہ اللہ کے رسول ہیں ، وہ دونوں فرشتے کہتے ہیں : تمہیں کس نے بتایا ؟ وہ کہتا ہے : میں نے اللہ کی کتاب پڑھی ، تو میں اس پر ایمان لے آیا اور تصدیق کی ، اس کا یہ جواب دینا اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے مطابق ہے :’’ اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں ، سچی بات پر ثابت قدم رکھتا ہے ۔‘‘ فرمایا : آسمان سے آواز دینے والا آواز دیتا ہے : میرے بندے نے سچ کہا ، اسے جنتی بچھونا بچھا دو ، جنتی لباس پہنا دو اور اس کے لیے جنت کی طرف ایک دروازہ کھول دو ، وہ کھول دیا جاتا ہے ، وہاں سے معطر بادنسیم اس کے پاس آتی ہے ، اور اس کی حد نگاہ تک اس کی قبر کشادہ کر دی جاتی ہے ، پھر آپ ﷺ نے کافر کی موت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : اس کی روح کو اس کے جسم میں لوٹایا جاتا ہے ، دو فرشتے اس کے پاس آتے ہیں ، تو وہ اسے بٹھا کر پوچھتے ہیں : تیرا رب کون ہے ؟ وہ کہتا ہے : ہائے ! ہائے ! میں نہیں جانتا ، پھر وہ پوچھتے ہیں : تیرا دین کیا ہے ؟ وہ جواب دیتا ہے : ہائے ! ہائے ! میں نہیں جانتا ، پھر وہ پوچھتے ہیں : وہ شخص جو تم میں مبعوث کیے گئے تھے ، کون تھے ؟ پھر وہی جواب دیتا ہے : ہائے ! ہائے ! میں نہیں جانتا ، آسمان سے آواز دینے والا آواز دیتا ہے : اس نے جھوٹ بولا ، لہذا اسے جہنم سے بستر بچھا دو ۔ جہنم سے لباس پہنا دو اور اس کے لیے جہنم کی طرف ایک دروازہ کھول دو ، فرمایا : جہنم کی حرارت اور وہاں کی گرم لو اس تک پہنچے گی ، فرمایا : اس کی قبر اس پر تنگ کر دی جاتی ہے ، حتیٰ کہ اس کی ادھر کی پسلیاں ادھر نکل جاتی ہیں ۔ پھر ایک اندھا اور بہرا داروغہ اس پر مسلط کر دیا جاتا ہے ۔ جس کے پاس لوہے کا بڑا ہتھوڑا ہوتا ہے ، اگر اسے پہاڑ پر مارا جائے تو وہ مٹی ہو جائے ، وہ اس کے ساتھ اسے مارتا ہے تو جن و انس کے سوا مشرق و مغرب کے مابین موجود ہر چیز اس مار کو سنتی ہے ، وہ مٹی ہو جاتا ہے ، تو پھر روح کو دوبارہ اس میں لوٹا دیا جاتا ہے ۔ ‘‘ ، رواہ احمد (۴/ ۲۸۷ ح ۱۸۷۳۳) و ابوداؤد (۳۲۱۲ ، ۴۷۵۳) و الحاکم (۱/ ۳۷ ، ۳۸ ح ۱۰۷) و الطبرانی (المعجم الکبیر ۲۵/ ۲۳۸ ، ۲۴۰ ح ۲۵) و البیھقی فی شعب الایمان (۳۹۵) ۔
اس روایت کے متعلق بریلویوں کے فقیہ ملت علامہ محمد جلال الدین احمد امجدی لکھتے ہیں کہ یہ روایت بے اصل ہے- اس کا بیان کرنا درست نہیں لہذا جس نے اسے بیان کیا وہ اس سے رجوع کرے اور آئندہ اس روایت کے نہ بیان کرنے کا عہد کرے، اگر وہ ایسا نہ کرے تو کسی معتمد کتاب سے اس روایت کو ثابت کرے-
(انظر: فتاوی فقیہ ملت، کتاب الشتی، ج2، ص411، ط شبیر برادرز لاہور، س2005ء)
اسی طرح بریلوی شارح بخاری، علامہ شریف الحق امجدی اس روایت کے متعلق لکھتے ہیں کہ یہ حکایت نہ مَیں نے کسی کتاب میں دیکھی ہے اور نہ کسی سے سنی ہے- احادیث میں تصریح ہے کہ اگر (مرنے والا) مومن ہوتا ہے تو قبر کے تینوں بنیادی سوالوں کا جواب دے دیتا ہے، منافق یا کافر ہوتا ہے تو یہ کہتا ہے کہ ہاے ہاے میں نہیں جانتا لہذا یہ روایت حدیث کے خلاف ہے۔
(ملخصاً و ملتقطاً: فتاوی شارح بخاری، کتاب العقائد، ج2، ص125، ط دائرۃ البرکات گھوسی، س1433ھ)
اب دعوت اسلامی والوں کا بھی فتویٰ ملاحظہ کرلیں۔
چنانچہ جب ان سے یہ دریافت کیا گیا کہ مفتی صاحب آج کل حضور غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ کی بہت سی کرامات بیان کی جا تی ہیں، تو ہمیں کیسے پتہ چلے کہ یہ کرامت سچی ہے یا جھوٹی ومن گھڑت ہے؟ جیسے غوث پاک کے دھوبی والا واقعہ بھی بیان کیا جاتا ہے؟
تو دعوت اسلامی کے دارالافتاء نے جواب دیتے ہوے لکھا :
غوث پاک کا دھوبی والا واقعہ کہ جس میں آپ کے دھوبی نے قبر میں فرشتوں کے سولات کے جواب میں کہا کہ میں غوث پاک کا دھوبی ہوں، یہ واقعہ کسی مستند کتاب میں موجود نہیں، بلکہ علماء نے اسے بے اصل قرار دیا ہے، لہٰذا اسے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ علیہ مذکورہ واقعہ کے متعلق ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں: روایت مذکورہ بے اصل ہے۔ اس کا بیان کرنا درست نہیں۔ لہٰذا جس نے اسے بیان کیا وہ اس سے رجوع کرے اور آئندہ اس روایت کے نہ بیان کرنے کا عہد کرے۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو کسی معتمد کتاب سے اس روایت کو ثابت کرے۔ (ماخوذ از فتاویٰ فقیہ ملت جلد:2، صفحہ:411، شبیر برادرز، لاھور)
دارالافتاء دعوت اسلامی
فتویٰ نمبر : Web-1731
آپ نے اس روایت پر بریلوی علماء کے فتاویٰ ملاحظہ کیا جس میں انہوں نے اس روایت کو حدیث کے خلاف اور بے اصل قرار دیا۔ یہی نہیں بلکہ ان ک نزدیک اس واقعہ کو بیان کرنا درست نہیں ہے اور جو بیان کرے اس پر رجوع لازم ہے ۔
لیکن اب آپ ذرا اکابر دیوبند کو بھی ملاحظہ کریں جنہوں نے نہ صرف اس واقعے کو درست قرار دیا ہے بلکہ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی توجیہ و وضاحت بھی بیان فرمائی ہے۔
چنانچہ یہ واقعہ اشرف علی تھانوی کے ملفوظات الافاضات الیومیۃ میں موجود ہے۔
چنانچہ اشرف علی تھانوی صاحب فرماتے ہیں:
میں نے حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب گنج مراد آبادی سے خود عجیب حکایت سنی ہے ، جس میں توجیہ کی ضرورت ہے ، اور کوئی بیان کرتا، تو شاید یقین ہونا بھی مشکل ہوتا اور بہت ممکن تھا کہ میں سن کر رد کردیتا ، وہ یہ کہ ایک دھوبی کا انتقال ہوا، جب دفن کر چکے ، تو منکر نکیر نے آکر سوال کیا : من ربک ، مادینک، من ہذا الرجل ، وہ جواب میں کہتا کہ مجھ کو کچھ خبر نہیں ، میں تو حضرت غوث اعظم کا دھوبی ہوں اور فی الحقیقت یہ جواب اپنے ایمان کا اجمالی بیان تھا کہ میں اُن کا ہم عقیدہ ہوں، جو اُن کا خدا، وہ میرا خدا، جو اُن کا دین، وہ میرا دین، اسی پر اُس دھوبی کی نجات ہوگئی، باقی اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ اُس کا ایمان بھی اجمالی ہی تھا ، محض تعبیر اجمالی تھی ۔
الافاضات الیومیة ( جلد دوم ، صفحہ :۹۱، ط: ادارہ تالیفات اشرفیہ، ملتان)
دارالعلوم دیوبند نے بھی اس روایت کےاشرف علی تھانوی کے ملفوظات میں ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
چنانچہ جب دارالعلوم دیوبند سے سوال کیا گیا کہ کیا غوث اعظم کے دھوبی کا واقعہ تھانوی صاحب کی کسی کتاب میں ہے جس میں وہ قبر میں ہر سوال کے جواب میں کہتا ہے کہ وہ غوث اعظم کا دھوبی ہے اور اس کی مغفرت ہو جاتی ہے ؟
تو دارالعلوم دیوبند نے جواب دیا :
جی ہاں ! حضرت غوث اعظمکے دھوبی کا واقعہ حضرت تھانویکے ملفوظات کا مجموعہ : الافاضات الیومیة ( جلد دوم ، صفحہ :۹۱، ط: ادارہ تالیفات اشرفیہ، ملتان) پر موجود ہے ، مگر حضرت تھانوی نے جس توجیہ اور وضاحت کے ساتھ یہ واقعہ بیان فرمایا ہے ، اسی طرح سمجھنا چاہیے ، اپنی طرف سے اس میں کمی زیادتی نہیں کرنا چاہیے ،حضرت تھانویفرماتے ہیں : میں نے حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب گنج مراد آبادی رحمة اللہ علیہ سے خود عجیب حکایت سنی ہے ، جس میں توجیہ کی ضرورت ہے ، اور کوئی بیان کرتا، تو شاید یقین ہونا بھی مشکل ہوتا اور بہت ممکن تھا کہ میں سن کر رد کردیتا ، وہ یہ کہ ایک دھوبی کا انتقال ہوا، جب دفن کر چکے ، تو منکر نکیر نے آکر سوال کیا : من ربک ، مادینک، من ہذا الرجل ، وہ جواب میں کہتا کہ مجھ کو کچھ خبر نہیں ، میں تو حضرت غوث اعظم کا دھوبی ہوں اور فی الحقیقت یہ جواب اپنے ایمان کا اجمالی بیان تھا کہ میں اُن کا ہم عقیدہ ہوں، جو اُن کا خدا، وہ میرا خدا، جو اُن کا دین، وہ میرا دین، اسی پر اُس دھوبی کی نجات ہوگئی، باقی اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ اُس کا ایمان بھی اجمالی ہی تھا ، محض تعبیر اجمالی تھی ۔
دارالافتاء دارالعلوم دیوبند
فتویٰ نمبر : 158048
اب آپ مکتب فکر دیوبند کے ایک اور دارالافتاء کا فتویٰ ملاحظہ کریں جنہوں نے پورے شرح و بسط اور شرح صدر کے ساتھ اس واقعے پر تفصیلی گل کھلایا ہے۔
چنانچہ دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن سے اس واقعے کے متعلق جب پوچھا گیا کہ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحبؒ کی کتاب (الافاضات الیومیۃ، جلد دوم، صفحہ نمبر: 91، ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ، ملتان ) میں حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے دھوبی والا واقعہ لکھا ہے، جس میں وہ دھوبی اپنی قبر میں منکر نکیر کے ہر سوال کے جواب میں کہتا ہے کہ میں غوثِ اعظم کا دھوبی ہوں، اور اس وجہ سے اس کی مغفرت ہو جاتی ہے، کیا یہ واقعہ درست ہے ؟ اگر یہ واقعہ درست ہے تو مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ جو سوال اس دھوبی سے قبر میں ہوۓ وہ مولانا فضل الرحمان صاحب گنج مرادآبادیؒ ( جن سے مولانا اشرف علی تھانوی صاحبؒ نے یہ حکایت سنی تھی )کو کیسے پتا چلا؟ اگر خواب وغیرہ کی وجہ سے پتہ چلا تو کیا اس واقعہ کو درست مانا جائے گا؟ اور کیا قبر میں اس طرح کے جوابات سے مغفرت ہو جاتی ہے؟ جو کہ بظاہر عقل میں نہیں آتے ۔
تو جواب دیا گیا :
واضح رہے کہ خواب حجتِ شرعیہ نہیں ہے،اگر صحیح سمجھ میں آجائے تو مبشِرات ہے اور اگر صحیح سمجھ میں نہ آئے تو کبھی کبھی گمراہی کاباعث بھی بن جاتا ہےاور عقیدہ خراب ہوجاتا ہے،نیز یہ کہ خواب کا تعلق اس دنیاسے نہیں ہے،بلکہ عالمِ مثال سے ہے جو کہ دنیا اور اخرت دونوں کے درمیان ایک عالَم کا نام ہے۔
باقی سوال میں ذکرکردہ پورا قصہ ملفوظاتِ حکیم الامت (الافاضات الیومیۃ،جلد دوم،صفحہ ١٠٠،ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ،اشاعت ربیع الثانی ١٤٢٩ھ) میں ملفوظ نمبر١٣٣کے تحت بعنوان ’’حضرت غوثِ اعظم رحمہ اللہ کا دھوبی‘‘ اس طرح موجود ہے کہ:
’’ایک مولوی صاحب کے ایک سوال کے جواب میں فرمایا آپ تو اسی پر تعجب کر رہے ہیں ، میں نے مولانا فضل الرحمن صاحب گنج مراد آبادی سے خود اس سے زیادہ عجیب ایک حکایت سنی ہے جس میں توجیہ کی بھی ضرورت ہے اور کوئی بیان کرتا تو شاید یقین ہونا بھی مشکل ہوتا اور بہت ممکن تھا کہ میں سن کر رد کردیتاوہ یہ کہ ایک دھوبی کا انتقال ہوا، جب دفن کر چکے تو منکر نکیر نے آ کر سوال کیا: ’’ من ربك ما دینك من هذا الرجل‘‘ وہ جواب میں کہتا ہے کہ مجھ کو کچھ خبر نہیں، میں تو حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ کا دھوبی ہوں اور فی الحقیقت یہ جواب اپنے ایمان کا اجمالی بیان تھا کہ میں ان کا ہم عقیدہ ہوں، جو ان کا خدا، وہ میرا خدا، جو ان کا دین، وہ میرا دین، اسی پر اس کی نجات ہو گئی،باقی اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ اس کا ایمان بھی اجمال ہی تھا، محض تعبیر اجمالی تھی ۔‘‘
خواب کا تعلق عالمِ مثال سے ہونے کی وجہ سے چوں کہ ہر آدمی اسے سمجھ نہیں پاتا؛ اس لیے حضرت تھانویؒ نے خود سمجھادیاہے، جس سے بات واضح ہوگئی ہے اوراصولاً کوئی علمی اشکال باقی نہیں رہا؛ کیوں کہ یہ قصہ، حضرت مولانافضل الرحمٰن گنج مراد آبادیؒ کو بذریعۂ کشف معلوم ہوا ہو یا منامی طورپر،یا پھر کرامت کے ذریعے معلوم ہوا ہو،بہر حال اسے حجتِ شرعیہ کا درجہ حاصل نہیں ہے۔
رہی یہ بات کہ کیاقصہ میں ذکر کردہ جوابات دینے سےآدمی کی مغفرت ہوجاتی ہے؟اس کے جواب کی بنیاد دراصل اس امر پر ہے کہ نجات ومغفرت کےلیے ایمانِ مفصل ضروری ہےیا ایمانِ مجمل بھی کافی ہے؟ قصہ سے معلوم ہوتا ہے کہ نجات کےلیے ایمانِ مجمل بھی کافی ہے، ہر جگہ ایمانِ مفصّل کابیان ضروری نہیں ہے، مزید برآں، قصہ کے اِس مدّعَا کی تائید چوں کہ دیگر نصوص سے بھی ہوجاتی ہے،لہٰذا یہ کوئی قابلِ اشکال بات نہیں ۔
عون المعبود میں ہے:
"عن معاوية بن الحكم السلمي، قال ... قلت: جارية لي كانت ترعى غنيمات قبل أحد والجوانية إذ اطلعت عليها اطلاعة فإذا الذئب قد ذهب بشاة منها، وأنا من بني آدم آسف كما يأسفون، لكني صككتها صكة فعظم ذاك علي رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقلت: أفلا أعتقها؟ قال: ائتني بها، فجئت بها فقال: أين الله؟ قالت: في السماء، قال: من أنا؟ قالت: أنت رسول الله، قال: أعتقها فإنها مؤمنة.
"(أين الله إلى قوله أعتقها فإنها مؤمنة) قال الخطابي في المعالم قوله أعتقها فإنها مؤمنة ولم يكن ظهر له من إيمانها أكثر من قولها حين سألها أين الله قالت في السماء وسألها من أنا فقالت رسول الله. فإن هذا سؤال عن أمارة الإيمان وسمة أهله وليس بسؤال عن أصل الإيمان وحقيقته ولو أن كافرا جاءنا يريد الانتقال من الكفر إلى دين الإسلام فوصف من الإيمان هذا القدر الذي تكلمت الجارية لم يصر به مسلما حتى يشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله ويتبرأ من دينه الذي كان يعتقده وإنما هذا كرجل وامرأة يوجدان في بيت فيقال للرجل من هذه المرأة فيقول زوجتي فتصدقه المرأة فإنا نصدقهما ولا نكشف عن أمرهما ولا نطالبهما بشرائط عقد الزوجية حتى إذا جاءانا وهما أجنبيان يريدان ابتداء عقد النكاح بينهما فإنا نطالبهما حينئذ بشرائط عقد الزوجية من إحضار الولي والشهود وتسمية المهر كذلك الكافر إذا عرض عليه الإسلام لم يقتصر منه على أن يقول إني مسلم حتى يصف الإيمان بكماله وشرائطه فإذا جاءنا من نجهل حاله في الكفر والإيمان فقال إني مسلم قبلناه وكذلك إذا رأينا عليه أمارة المسلمين من هيئة وشارة ونحوهما حكمنا بإسلامه إلى أن يظهر لنا خلاف ذلك انتهى."
(ص:١٤٣،ج:٣،كتاب الصلاة،باب تشميت العاطس في الصلاة،ط:دار الكتب العلمية)
مرقاة المفاتيح میں ہے:
"فقال لها: (أين الله؟) : أي: أين المعبود المستحق الموصوف بصفات الكمال؟ (قالت: في السماء) : أي: كما في الأرض ... قال: (من أنا؟) : قالت: أنت رسول الله قال: (أعتقها فإنها مؤمنة) : أي: بالله وبرسوله، وبما جاء من عندهما، وهذا يدل على قبول الإيمان الإجمالي ونفي التكليف الاستدلالي."
(ص:٢١٥٧،ج:٥،کتاب النکاح،باب في كون الرقبة في كفارة مؤمنة،ط:دار الفکر،بیروت)
اس تفصیل کے بعد بس یہی کافی ہے:
یہ عذرِ امتحانِ جذبِ دل کیسا نکل آیا
میں الزام اس کو دیتا تھا قصور اپنا نکل آیا۔
No comments:
Post a Comment